
ٹرمپ نے زیلنسکی کو مزاحیہ اداکار قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کو مزاحیہ اداکار قرار دے دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی ایک ایسے کامیڈین تھے جنہیں اپنے شعبے میں بھی محدود کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ مگر انہوں نے امریکا کو ورغلا کر ایک ایسے جنگ میں ساڑھے تین سو ارب ڈالر جھونکنے پر آمادہ کر لیا جو یوکرین جیت بھی نہیں سکتا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ جنگ شروع ہونی ہی نہیں چاہیے تھی۔ یہ ایسی جنگ ہے جو وہ امریکا کی مدد کے بغیر ختم بھی نہیں کر سکتے۔ امریکا نے اس جنگ میں یورپ سے دو سو ارب ڈالر زیادہ خرچ کیے ہیں اور امریکا کا پیسہ واپس بھی نہیں آنے والا۔
ٹرمپ نے کہا کہ سوتے رہنے والے جو بائیڈن نے یورپ سے برابری کا مطالبہ کیوں نہیں کیا کیوں کہ یہ جنگ ہم سے زیادہ یورپ کے لیے اہم تھی۔ ہمارے اور روس کے درمیان تو ایک پیارا سا بڑا سا سمندر بھی حائل ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اوپر سے زیلنسکی یہ کہتے ہیں کہ امریکا نے یوکرین کو جو رقم بھیجی اس میں سے آدھی غائب ہو گئی۔ وہ اپنے ملک میں الیکشن بھی نہیں کرا رہے اور یوکرین کی رائے عامہ میں ان کی پسندیدگی بھی بہت کم رہ گئی ہے۔
ٹرمپ نے کہاکہ واحد کام جو زیلنسکی کو آتا تھا وہ تھا جو بائیڈن کو بانسری کی طرح بجانا۔ زیلنسکی کو اب تیزی سے کام کرنا ہو گا ورنہ ان کا ملک باقی نہیں بچے گا۔ اس دوران ہم یہ جنگ روکنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کامیاب مذاکرات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کام صرف ٹرمپ کر سکتا تھا، بائیڈن نے اس کی کوشش بھی نہیں کی، یورپ بھی امن کے قیام میں ناکام رہا۔ مجھے یوکرین سے پیار ہے مگر زیلنسکی نے بہت ہولناک کام کیا ہے اور ان کا ملک تباہ ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ یوکرینی صدر اداکار بھی رہ چکے ہیں۔
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…1 دن پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…2 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…2 دن پہلےعدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف جاری شراب…2 دن پہلے
مریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت نے ہنرمند…7 گھنٹے پہلےخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس اب بھی سرکاری گاڑیاں موجود ہیں جنہیں ابھی تک واپس…9 گھنٹے پہلےکراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 45 افراد کو…10 گھنٹے پہلےپاکستان نیوی کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن
پاکستان نیوی نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی، جو…10 گھنٹے پہلے
روس پر امریکی پابندیاں، ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کی امید
امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں جن کا…6 گھنٹے agoمریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے…7 گھنٹے agoاسرائیلی پارلیمنٹ کا مغربی کنارے کو ضم کرنے کا بل
اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل…9 گھنٹے agoخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس…9 گھنٹے ago